• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ، ریفرنڈم کی حمایت پر لیبر فتح گر بن سکتی ہے، سروے

لندن ( نیوز ڈیسک ) برطانوی عوام کو بریگزٹ پر حتمی رائے کا موقع دینے کا وعدہ کر کے لیبر کی حمایت میں اضافہ ہو جائے گا، دو نئے علیحد ہ ہونے والےپولز کےمطابق یہ صورت حال لیبر کو حکومت کے دہانے پر پہنچا دے گی۔انڈی پینڈنٹ کے مطابق یوگوو پول سے پتہ چلا ہے کہ لوگوں کو ریفرنڈم میں ووٹ دینے کے وعدے کا مطلب یہ ہے کہ جیرمی کوربن کی پارٹی کو اضافی 1.5 ملین ووٹ مل جائیں گے جو کہ کامنز کی درجنوں نشستیں حاصل کرنے کیلئے کافی ہیں۔ دوسری سٹڈی آئی سی ایم کی جانب سے کی گئی جس کے مطابق بڑی تعداد میں انتخابی حلقوں میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ بریگزٹ پر ایک نئے ووٹ کے وعدے سے لیبر کو جیت کیلئے ووٹ مل جائیں گے حتیٰ کہ اسے ایسے انتخابی حلقوں سے بھی ووٹ مل سکتے ہیں جنہوں نے یورپین یونین چھوڑنے کی حمایت کی تھی۔ پول کے یہ نتائج ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب تھریسا مے کی جانب سے پیش کی گئی مالیاتی بریگزٹ ڈیل کو تمام 27 ای یو رکن ممالک نے ناقابل عمل قرار دے کران کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔ قبل ازیں دن میں جب وہ ای یو رہنمائوں کو اپنی رائے میرٹ پر دیکھنے کیلئے راغب کر رہی تھیں تو بعض نے ان سے مطالبہ کیا کہ برطانوی عوام کو بریگزٹ پر ایک نئے ووٹ کا موقع دیں۔ علاوہ ازیں انڈی پینڈنٹ نے بریگزٹ ڈیل پر ووٹ کا ایک اور موقع دینے کیلئے اپنی خود کی کمپین شروع کر رکھی ہے جس میں 800000 سے زائد افراد نے دستخط کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین