• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگالی اور افغان پناہ گزینوں کی شہریت کے معاملے پر مشاورت خوش آئند ہے، باسط شاہ

اولڈہم ( تنویر کھٹانہ) پی ٹی آئی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری باسط شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کے دورے میں افغان اور بنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو پاکستانی شہریت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا یہ فیصلہ انسانی حقوق کے عین مطابق ہے، یورپ اور برطانیہ میں کچھ سالوں بعد ہی شہریت مل جاتی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو یہاں عرصہ دراز سے رہ رہے ہیں اور انھیں بنیادی شہری حقوق حاصل نہیں ہیں، ان کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ دینے پر مشاورت کا فیصلہ بہت اچھا ہے، جو بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ غریب تارکین کے حقوق کی آواز بننے پر ہم عمران خان کے مشکور ہیں۔ اس سے مہاجرین کو نوکریوں کے حصول میں آسانی ہوگی۔ باسط شاہ نے زلفی بخاری کے وزیراعظم کے اوورسیز ایڈوائزر پر تعیناتی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز سے نمائندگی مسائل کو بہتر طور پر حل کر سکتی ہے۔ زلفی بخاری کا تعلق برطانیہ سے ہے اس لیے وہ اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کو بہتر طور پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ زلفی بخاری کی اس تعیناتی سے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے بھی اعتماد ملے گا۔
تازہ ترین