• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے،چوہدری اسماعیل سرور

اوسلو (پ ر) پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے۔ چیف جسٹس پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کرنا اور اسکو اپنی ترجیح میں شامل کرنا خوش آئندہ ہے۔ اگر ابھی سے ڈیم تعمیر نہ کئے گئے تو چند برسوں میں پینے کا صاف پانی بھی ملنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام رقم سفارتخانہ پاکستان اوسلو کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے تاکہ نارویجن پاکستانیوں کی طرف سے ڈیم فنڈ میں جمع کی گئی رقم کا اندازہ لگایا جا سکے۔ وطن عزیز کو جب بھی ضرورت پڑتی ہے تو تارکین وطن کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے اس لیے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو نظر انداز کرنے کی بجائے انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔
تازہ ترین