• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا اینڈریو اسٹراس کی طرز پر سابق کھلاڑی کو ڈائریکٹر لانے کا فیصلہ

دبئی(نمائندہ خصوصی)احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دیگر ملکوں کی طرح کرکٹ ڈائریکٹرز کرکٹ چلاتے ہیں کرکٹ ٹیم کے معاملات چلانے کے لئے اینڈریو اسٹراس کی طرز پر کسی سابق کھلاڑی کو ڈائریکٹرلایا جائے گا۔جواپنی سمجھ بوجھ سے سب کچھ بہتر کرے۔ایسے کرکٹرز جو سوچتے ہوں۔اس کے پاس نئے آئیڈیاز ہوں ۔ چیئرمین کاکام نہیں ہے کہ کوچ کا تقرر کرے اور اس سے مذاکرات کرے۔کرکٹ کے معاملات آزادنہ انداز میں شفافیت سے چلائے جائیں۔ہفتے کو جنگ کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اور مکی آرتھر کو ورلڈ کپ تک رہنے کا فیصلہ ہوچکا ہے میں اس کا احترام بھی کرتا ہوں۔ٹیم اچھا کام کررہے ہیں۔اب چیئرمین کوچز منتخب نہیں کرے گا۔اس سے پہلے یہ کام ایک ایڈہاک کمیٹی بناکر چیئرمین کرتا تھا۔یہ پروفیشنل طریقہ نہیں ہے۔ہمارے پاس ایک سابق کرکٹرز کا ایک پینل ہوگا جو کوچ کو پاکستان ٹیم کے حالات دیکھ کر نئے کوچ کی تقرری کی سفارش کرے اور اس وقت چیئرمین سب کچھ دیکھ کر کوچ کی منظوری دے۔ اگر چیئرمین کو کچھ تحفظات ہیں تو چیئرمین اس پر اپنا اعتراض لگائے لیکن معاملات ایڈہاک بنیادوں پر نہ چلائے جائیں۔انہوں نےکہا کہ شخصیات کی بجائے ایک سسٹم بنائیں گے۔یہ سسٹم کرکٹ اور کرکٹرز کی بنیاد پر ہوگا۔ہر ایک کا احتساب ہوگا۔چیئر مین کاکام نہیں ہے کہ کپتان اور کوچ سے جواب طلبی کرے۔کرکٹرز کی کمیٹی ہی ان سے بات کرے گی۔
تازہ ترین