• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین نئی ٹرینیں، 10 ہزار بھرتیاں، ریلوے ہیڈ کوارٹرز کا بڑا حصہ کراچی منتقل

لاہور (نمائندہ جنگ)پاکستان ریلوے نے تین نئی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کر لیا،10 ہزار نئی بھرتیوں کیلئے سمری وزیر اعطم کو ارسال کر دی گئی جبکہ ریلوے ہیڈ کوارٹر کا بڑا حصہ لاہور سے کراچی منتقل کردیا جائے گا۔ 100 دنوں میں 10ٹرینوں کی تعداد15 پر لیکر جائینگے، ٹرینوں پر وائی فائی کیلئے میرٹ پر ٹینڈر کرینگے، وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمدکی ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں بتایا گیا کہ نئی چلنے والی تین ٹرینوں میں پہلی ایکسپریس ٹرین لاہور سے فیصل آباد، دوسری موہنجودوڑوایکسپریس اور تیسری ٹرین روہی ایکسپریس پنوں عاقل سے خانپور کے درمیان چلے گی جبکہ ساتوں ڈویژنوں میں ریزرویشن آفس صبح 8 سے رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلے 100 دنوں میں 10 ٹرینوں کی تعداد15 پر لیکر جائیں گے، 38ارب روپے خسارہ اور 25ارب روپے کا ریلوے پر قرضہ ہے ریلوے کے دو سے تین بڑے پلاٹ فروخت کرنے کے لئے وزیر اعظم سے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ مدینہ کی طرز پرریاست بنے لیکن ہمیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے جس طرف قدم بڑھاتے ہیں مالی مشکلات سامنے آ جاتی ہیں، روزانہ 6ارب کا سود ہے۔شیخ رشیدنے کہا کہ افرادی قوت کمزور پڑ چکی ہے ۔

تازہ ترین