• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین،محکمۂ توانائی کے ایغور سربراہ کیخلاف بدعنوانی کے الزام کی تفتیش

بیجنگ ( رائٹرز ) چین میں مبینہ بدعنوانی کے الزام میں ملک کے توانائی کے محکمے کے سربراہ کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ محکمہ توانائی کے سربراہ نور برقی چین کے ان چند ایغور افراد میں سے ہیں جو کسی اعلیٰ سرکاری عہدے تک پہنچ سکے ہیں ۔ چین کی انسدادِ بدعنوانی کی سرکاری تنظیم سینٹرل کمیشن فار ڈسپلن انسپکشن کا کہنا ہے کہ نور برقی کو قانون اور پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کے شک کی بنا پر زیرِ تفتیش لایا گیا ہے ۔ پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کی اصطلاح عموماً بدعنوانی کو ڈھکے چھپے انداز میں بیان کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے ۔ نور برقی سنکیانگ صوبے کے سابق گورنر بھی ہیں ۔ سنکیانگ میں ایغور برادری بستی ہے ، جو مذہبی اعتبار سے مسلمان ہیں ۔
تازہ ترین