• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایوانکا ٹرمپ کی ناسا کی سیر خلابازوں سے گپ شپ


واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی سیر کی جہاں وہ خلابازوں سے خوب خوش گپیوں میں مصروف رہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایونکا ٹرمپ جو کہ اس وقت امریکی صدر کی مشیر کے طور پر بغیر معاوضہ فرائض سر انجام دے رہی ہیں ، وہ ہمیشہ سے خلا باز بننے کی متمنی رہی ہیں۔

گذشتہ روز امریکی خلائی ادارے ناسا کے دورے کے دوران انہوں نے بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر خلابازوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس وقت وہ کام کر رہے ہیں جس کو کرنے کا میں نے ہمیشہ خواب دیکھا تھا، میں ایک خلا باز بننا چاہتی تھی۔انہوں نے خلا بازوں کا ان کی خدمات پر شکریہ بھی ادا کیا ۔

تازہ ترین