• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو فوری طور پر سرسبز بنانے کیلئے سفیدے کے پودے بھی لگائے جانے کا انکشاف

فیصل آباد(شہباز احمد)حکومت کی پانچ سال میں 10 ارب درخت لگانے کے لئے جاری شجر کاری مہم میں سفیدے کے پودے بھی لگائے جا رہے ہیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت نے اس سلسلہ میں مقامی پودوں کی جو فہرست جاری کی تھی اس میں سفید ہ شامل نہیں ہے ۔ تاہم محکمہ جنگلات کی نرسریاں اس سلسلہ میں کسانوں اور عام شہریوں کو سفیدے کے پودے بھی تقسیم کر رہے ہیں۔ فیصل آباد میں قائم محکمہ جنگلات کی نرسری سے جولائی تا اگست کے درمیان مجموعی طور پر 95 ہزار سے زائد پودے شجرکاری مہم کے تحت مختلف سرکاری اور نجی اداروں کو تقسیم کئے گئے ہیں اور ان میں سے تین سے چار ہزار پودے سفیدے کے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان پودوں کو ترجیح دینے کی واحد وجہ"فوری نتائج" ہیں کیونکہ یہ تیزی سے نمو پاتا ہے اوراس کے پتے مویشی بھی کھانا پسند نہیں کرتے جس کی وجہ سے اس کی بقا ء کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
تازہ ترین