• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوا،کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے تصویری نمائش کا آغاز، مستند تصاویر شامل

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شریک کشمیری وفد نے جنیوا میں ایک منفرد تصویری نمائش کا آغاز کیاجس کے ذریعے بھارتی قبضے میں موجود کشمیر میں کام کرنے والے مشہور بین الاقوامی فوٹو جرنلسٹس کی لی گئی تصاویر سے کشمیری جدوجہد کو اجاگر کیا گیا،جنیوا یونیورسٹی میں جنگ زدہ اور متنازعہ علاقوں سے متعلق شعبہ جات میں زیرِ تعلیم طلباء اور مختلف متنازعہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکنان نے نمائش میں دلچسپی لی،اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے39ویں اجلاس میں شریک کشمیری وفد کے رہنما الطاف حسین وانی نے جنیوا پریس کلب میں نمائش کا افتتاح کیا،نمائش کے اس پہلو نے تمام شرکاء کو بہت متاثر کیا کہ تمام تصاویر مستند وتصدیق شدہ تھیں اور تاریخ و تفصیل کے ساتھ پیش کی گئی تھیں جو کہ مقبوضہ کشمیر میں کام کرنے والے مشہور بین الاقوامی فوٹو جرنلسٹس نے خود اپنے کیمرے میں محفوظ کی تھیں،نمائش کے منتظمین اور کشمیری وفد میں شامل احمد قریشی کا کہنا تھا کہ ’’یہ پراجیکٹ بھارتی حکومت کے دعوؤں کا جواب ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مبنی تصاویر دراصل شام اور لیبیا جیسے متنازعہ علاقوں سے لی گئی ہیں اور وہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی عکاس نہیں ہیں ۔
تازہ ترین