• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کوخسارے سے نکالنے کیلئے کام کیاجارہاہے،چیئر مین

لاہور(نیوز رپورٹر )پی آئی اے کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ثاقب عزیز نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی ترقی کے لئے تمام کارکنان کو اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور خلوص نیت سے ادا کرنا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور ائر پورٹ کے دورے کے موقع پر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے اور نیا ریزرویشن اور ڈپارچر سسٹم اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سسٹم سے پی آئی اے کو پرانے سسٹم کی بدولت پچاس فیصد بچت ہو گی۔ انہوں نے لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کارکنان کو ائر لائن کی بہتری کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کارکنان ادارے کا اثاثہ ہیں اور ان کی کاوشوں سے ہی پی آئی اےکے طیارے اڑان بھرتے ہیں۔لاہور ائر پورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر عمر نواز گورایہ اور سٹیشن مینیجر عامر ملک نے چیئرمین کو بریفنگ دی۔ ۔
تازہ ترین