• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی اوملتان جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے 10 محرم الحرام کو محلہ سوتری وٹ سے سورج میانی کے مرکزی جلوس، لال شاہ آستانہ سے شاہ شمس دربار کے مرکزی جلوس ، محلہ جوادیہ سے دربار شاہ شمس کے مرکزی جلوس اور حرم گیٹ چوک سے تمام گزرنے والے پاک گیٹ، خونی برج اور النگ کے جلوسوں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا اور اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ 9 محرم الحرام کو بھی سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے امام بارگاہ حیدریہ اور امام بارگاہ ممتاز آباد کا دورہ کیا جس میں سی پی او ملتان نے امام بارگاہوں اور جلوس روٹس پر کئے گئے ۔سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس دوران سی پی او ملتان نے امام بارگاہوں کی انتظامیہ سے ملاقات کی۔سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔ملتان میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں ڈسٹرکٹ کے تمام اہم پوائنٹس کی سی سی ٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی گئی۔
تازہ ترین