• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر ایکسپریس کی بزنس کلاس کوچ کی حالت پر مسافر سراپا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) جعفر ایکسپریس کی اے سی بزنس کلاس کوچ کی حالت زار پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ لاہور سے کراچی جانے والے مسافروں نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بزنس کلاس کے کیبن کا ٹوٹا ہوا دروازہ، کنڈیاں بھی ٹوٹی ہوئی دکانیں جبکہ کوچ کے دروازے بھی ٹوٹے اور کھلے ہوئے دکھائے جس میں انہوں نے کہا کہ ان دروازوں سے باآسانی شدت پسند، چور، نوسرباز داخل ہو کر واردات کر سکتے ہیں جبکہ بیت الخلاء کا بھی ٹوٹا ہوا دروازہ، ٹوٹی اور گندگی کے ڈھیر دکھائے گئے۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ نئی ٹرینیں چلانے والے وزیر ریلوے شیخ رشیدپرانی ٹرینوں کی حالت زار بھی بہتر کریں ۔
تازہ ترین