• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائمری سکول بخشی پل کی تزئین و آرائش کیلئے 25 لاکھ روپے مختص

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کی ضلعی حکومت نے گورنمنٹ پرائمری سکول بخشی پل کی تزئین و آرائش اور نکاسی آب کیلئے 25 لاکھ روپے کا فنڈ مختص کردیئے ۔ ضلع کونسل پشاور کے ممبر حسن گڑھی رضا محمد خان نے ضلع ناظم کو سکول میں طلباء اور اساتذہ کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا جس پر نوٹس لیتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان فوری طورپر ای ڈی او میل کے ہمراہ متاثرہ سکول پہنچے اور صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سکول کا نکاسی آب کا نظام ٹھیک کرنے ‘ فرش‘ دیواروں کی مرمت اورتزین وآرائش کیلئے فوری طور پر 25لاکھ روپے کا فنڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی جبکہ مرمت کے دوران طلباء کو متباد ل جگہ قریبی علاقے میں جگہ مختص کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ درس و تدریس کا عمل جاری رکھا جاسکے ۔
تازہ ترین