• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواں کلی میں مسائل کے انبار، متعلقہ حکام توجہ دیں، یوسفزئی قومی جرگہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)یوسفزئی قومی جرگہ کے مشران کا اجلاس مرکزی دفتر نواں کلی میں ہوا جس میں جرگہ کے مشران نے کہا کہ نواں کلی میںمسائل کے انبار ہیں نواں کلی کوئٹہ کا گنجان آباد علاقہ ہے صفائی کی صورتحال ابتر ہے نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہے پانی کا بحران ہے اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے برابرہیں پورے علاقے میںٹریفک پولیس کا کوئی اہلکار موجود نہیں کچرہ دان نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگے ہوئےہیں جس سے شدید بدبو اورتعفن پھیل رہا ہے جس کے باعث امراض پھیلنے کا بھی خدشہ ہے انہوں نے کونسلر عبداللہ خان ناصر کی جانب سے صفائی مہم کے اقدام کو سراہا اور ان سے اپیل کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقہ میں کچرہ دان اور اسٹریٹ لائٹس مہیا کریں ۔
تازہ ترین