• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے ذریعے سیاسی جماعتیں بنائی اور توڑی جاتی ہیں، جاوید ہاشمی

Latest News
ملتان......سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نیب ایک عیب ہے جسے استعمال کرکے سیاسی جماعتیں بنائی اور توڑی جاتی ہیں، نیب کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

ملتان کے ایک ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ احتساب کا ہونا اچھا عمل ہے جو وزیر اعظم سمیت تمام سیاسی لوگوں کو ہونا چاہیے لیکن نواز، زرداری، عمران اور کوئی بھی نہیں چاہتا کہ ان کا احتساب ہو۔

انہوں نے الزام لگایا کہ نیب کی مدد سے سابق حکمراں پرویز مشرف نے مسلم لیگ ق بنوائی تھی، نیب کو آزاد اور غیر جانبدار ہونا چاہیے۔
تازہ ترین