• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فلمی صنعت کے استحکام کیلئے مؤثر حکمت عملی وضع کرے، شان شاہد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ہدایتکار ، اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ معیاری اور بامقصد موضوعات پر مبنی فلمیں ہی فلم انڈسڑی کے مستقبل کو ہر طرح کے بحران سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے فلمساز ادارے اچھے اور اہم معاشرتی سبجیکٹ پر فلمیں تیار کرنےکو ترجیح دیں ۔ کیونکہ آج کا فلم بین بہت باشعور ہے۔ اور بہت آگہی بھی رکھتا ہے۔ چینلز اور دیگر ممالک کی فلموں کے مقابلے اور معیار پر اپنی فلموں کو پرکھتا ہے ، جدید سینما گھروں کی بدولت وہ فنی اور تکنیکی معیار کا بھی جائزہ لیتا ہے۔ اس لیے فلمساز وہ ان معیارات کو بھی بہتر بنانا ہوگا ۔ اس مرحلہ پر حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ فلمی صنعت کے فروغ اور استحکام کے لیے مراعات اور سہولتوں کے لیے مؤثر حکمت عملی وضع کرے۔ ہماری انڈسڑی کے لوگ باصلاحیت ہیں ۔ خوب سے خوب تر کام کا جذبہ بھی رکھتے ہیں ۔ لیکن جدید سہولتوں سے محروم ہیں ۔ جدید مشنری کے بغیر وہ بہتر فلم تیار نہیں کرسکتے ۔تواب حکومت کو ہی اس طرف توجہ دینا ہوگی۔
تازہ ترین