• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام کوٹ(نامہ نگار)مٹھی میں جماعت اہل سنت کے جامعہ نظامیہ مرکز میں مدرسے سے قرآن شریف مکمل کرنے والے حافظوں کی دستاربندی کی تقریب ہوئی ۔تقریب میں مدرسے سے قران شریف حفظ کرنے والے حافظوں کو مفتی عبدالرحمن ٹھٹوی،علامہ ابوبکر صدیق شازلی،مفتی محمد امجدعلی اور علامہ غلام قادر خلیلی نے دستار بندی کی اور اسناد بھی دیں۔اس موقعے پر خطاب کرتے مفتی عبدالرحمن ٹھٹوی نے کہا کہ اپنے بچوں کو قران شریف کی تعلیم دینا بڑا اجر کا کام ہے۔اس طرح دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنا چاہئے۔اسلام محبت اور بھائی چارے کا دین ہے۔قران شریف کو اللہ پاک نے محفوظ بناتے ہوئے مسلمانوں کی دلوں میں رکھ دیا ہے۔انہوں نے حافظوں اور ان کے والدین کو مبارک بھی دی۔اس موقعے پر مفتی ابوبکر صدیق شاذلی،مفتی محمد امجد علی نقشبندی،محمد رمضان نہڑیو و دیگراں نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں بڑی تعداد میں مختلف علاقوں کے لوگوں بھی شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے کہا وہ لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں جو اپنے بچوں کو حفظ کراتے ہیں اور قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ پڑھاتے ہیں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو دین سے محبت کرنے والے ہیں،انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ قرآن و حدیث کو پڑھیں ، سیکھیں اور اس پر عمل کریں۔
تازہ ترین