• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام کوٹ،تھر فائونڈیشن کے تحت مفت طبی کیمپ لگایا گیا

اسلام کوٹ (نامہ نگار) تھر فائونڈیشن کی جانب سے تھر کول بلاک دو میں منعقدہ کیمپ میں سیکڑوں مریضوں کا مفت علاج کیا گیا، گزشتہ روز بچوں، گردوں، دماغی امراض، بچوں کی نفسیاتی ماہرین اور زنانہ بیماریوں کے ماہرین ڈاکٹروں نے تھر فائونڈیشن کی دعوت پر ماروی کلینک تھر کول بلاک ٹو میں ایک روزہ کیمپ لگایا گیا جس میں سیکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت طبی مشورے دیئے گئے۔ اسی موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نیورو سرجن ڈاکٹر احمد علی شاہ نے کہا کہ کیمپ میں مریضوں کے علاج کے دوران گردوں کی بیماریوں، غذائی قلت، کمزوری، پیٹ کی بیماریوں، پتھریوں سمیت کئی بیماریاں پائی گئی ہیں جن کے علاج کے متعلق ادویات دی گئی ہیں۔
تازہ ترین