• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگز کپ سیپک ٹاکرا کا آغازتھائی بادشاہ کے نمائندہ نے کیا

کورات سٹی، تھائی لینڈ، (شکیل یامین کانگا، نمائندہ خصوصی)کنگز کپ سیپک ٹاکرا ورلڈ چیمپئن شپ کاباقاعدہ آغازتھائی لینڈ کے بادشاہ کے نمائندہ خصوصی نے گھنٹہ بجا کرکیا اور بادشاہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام کے تمام 30 ممالک کی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔اس موقع پر انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے صدر چارک اریراچاکرن ، انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا کے سیکرٹری جنرل داتو عبدالحلیم کادر، آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری بونچائی لورپیپٹ اور دیگر موجود تھے۔ تھائی لینڈ کے شہر کورات سٹی میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی تھائی لینڈ کے بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن کے نمائندہ خصوصی وچین چانٹارانوٹاٹ تھے۔
تازہ ترین