• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہپور درپور:دو ماہ سے خراب بجلی کا ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہو سکا

ٹنڈوجام (نامہ نگار) شاہپور درپور شہر میں بجلی کا خراب ٹرانسفارمر دو ماہ گزر جانے کے باوجود تبدیل نہیں ہو سکا، شہر میں اندھیرے کا راج، شہریوں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق قریبی شہر شاہپور درپور میں بجلی کا ٹرانسفارمر دو ماہ قبل خراب ہو گیا تھا جس کے باعث شہر اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اور شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں حافظ شبیر خاصخیلی، محمد حسن گاہو اور ایازحسین شاہ نے بتایا کہ ہم خراب ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے لئے حیسکو دفتر کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں مگر حیسکو عملہ تعاون کرنے کو تیار ہی نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حیسکو ٹنڈوالہیار کے عملے نے ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے لئے لاکھوں روپے طلب کئے ہیں جو بہت زیادہ رقم ہے اور یہ ہمارے بس میں نہیں ہے۔ انہوں نے حیسکو کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ شاہپور درپور شہر کے خراب ٹرانسفارمر کو تبدیل کرکے شہر کی بجلی بحال کی جائے۔
تازہ ترین