• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد کے شہری کابیٹے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مظاہرہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جیکب آباد کے تعلقہ ٹھل کے گوٹھ مصری پھوڑ کے رہائشی جیندو پھوڑ نے اپنے بیٹے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے بیٹے رحمت اللہ کو پانچ سال قبل قتل کیا گیا اور اس میں ملوث جبل عرف دلاور، سومر، بلاول اور مولابخش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مولابخش کو گرفتار کرنے کے بعد رشوت لے کر چھوڑ دیا، ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں ہمیں ان سے جانی نقصان کا خطرہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ان کے بیٹے رحمت اللہ کے قاتلوں کو فوری طورپر گرفتار کرکے انصاف دلایا جائے۔
تازہ ترین