• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2030تک لندن کی یونیورسٹیوں میں 75 فیصد طلبہ کاتعلق نسلی اقلیتوں سے ہوگا

لندن( پی اے ) ریسرچرز نے دعویٰ کیاہے کہ2030 تک لندن کی یونیورسٹیوں میں 75فیصد طلبہ کاتعلق نسلی اقلیتوں سے ہوگا یہ تجزیہ ڈیموگرافک پیدائش واموات سے متعلق اعدادوشمار میں ہونے والی تبدیلیوں اوریونیورسٹیوں میں داخلوں کی شرح کی بنیاد پر کیاگیاہے۔تجزیےسے ظاہر ہوتا ہے کہ اگلے عشرے کے دوران یونیورسٹیوں میں سفید فام طلبہ کی شرح موجودہ37فیصد سے کم ہوکر 27فیصد رہ جائے گی۔ سفید فام طلبہ اب بھی سب سے بڑا نسلی گروپ ہے جبکہ دوسرے نمبر افریقی طلبہ ہیں جن کی شرح 17فیصد سے بڑھ کر 21فیصد ہوچکی ہے۔ یونیورسٹی تک رسائی سے متعلق گروپ کاکہناہے کہ برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے والے 20فیصد طلبہ کاتعلق شہروں سے ہوتاہے۔ گروپ کا کہناہے کہ سکولوں میں بڑھتی ہوئی نسلی اقلیتوں کے تناسب اورسیاہ فام اور ایشیائی ملکوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بڑی تعداد لندن کی یونیورسٹیوں میں داخلے کیلئے درخواست دیتے ہیں کیونکہ لندن میں تنوع اوراختلاف رنگ معمول کی بات ہے،گروپ کاکہناہے کہ موجودہ شواہد کی بنیاد پر ہمیں 2030 تک لندن کی یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہونے کی توقع ہے اور ان طلبہ کے تنوع اور اختلاف رنگ میں اضافہ ہونے اور کم وبیش75 فیصد طلبہ غیر سفید فام ہوں گے۔
تازہ ترین