• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ، بھارت 9 وکٹوں سے کامیاب، پاکستان کےخلاف سب سے بڑی فتح

کراچی(نیوزڈیسک)ایشیاء کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو دوسری مرتبہ بھی ناک آئوٹ کردیا اور پاکستان کے خلاف سب سے بڑی فتح حاصل کرتے ہوئےباآسانی 9وکٹوں سے شکست دےکر فائنل میں پہنچ گیا ہے ۔جب کہ دوسری جانب بنگلہ دیش نے افغانستا ن کو 3رنز سے ہراکر ایشیا کپ سے باہر کردیا ہے اور پاکستان سے بنگلہ دیش کا میچ اب سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے۔افغانستان کو آخری اوور میں اس کی 4وکٹیں باقی تھیں ، تاہم بنگلہ دیشی بالر مستفیض الرحمان نے آخری اوور میں صرف 4رنز دیئے اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا۔تفصیلات کے مطابق،ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 237 رنزبنائے، بھارت نے یہ ہدف باآسانی 40 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بلے باز شعیب ملک رہے جنھوں نے 78 رنز بنائے۔ شعیب ملک اور سرفراز احمد کے درمیان 107 رنز کی شراکت بھی ہوئی۔فخر زمان اور امام الحق نے پاکستانی اننگز کا آغاز انتہائی محتاط انداز میں کیا‘ تاہم امام الحق دس رنز بنا کر لیگ سپنر چاہل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد فخر زمان نےجارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کی تو وہ کلدیپ یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ انھوں نے 31 رنز بنائے، حالاں کہ ری پلے میں واضح نظر آ رہا تھا کہ گیند فخر زمان کے ہاتھ سے لگ کر گزری تھی ، ریویو لینے پر وہ بچ سکتے تھے تاہم انھوں نے یہ آپشن استعمال نہیں کیا۔بابر اعظم 25 گیندوں پر صرف نو رنز بنا کر ر ن آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور سینیئر ترین بلے باز شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 107 رنز کی شراکت قائم کی۔سرفراز احمد 44 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ان کے بعد شعیب ملک بھی 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔آصف علی نے جارحانہ بلے بازی کی کوشش کی تاہم وہ بیس گیندوں پر 30 رنز بنا کر چاہل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔پاکستان کے 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈین اوپنرز روہت شرما اور شیکھر دھون نے عمدہ بیٹنگ کی اور دونوں نے سینچریاں سکور کیں۔ روہت شرما نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سات چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 119 گیندوں میں 111 رنز سکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔شیکھر دھون نے 14 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 100 گیندوں میں 114 رنز سکور کیےاور رن آؤٹ ہوئے۔

تازہ ترین