• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سقوط ڈھاکہ کا بدلہ لینا چاہتا ہے، بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی آرمی چیف نے ہرزہ سرائی کی ہےکہ کشمیریوں کو آزادی کی امید دیکر اکسا یا جارہا ہے کیوں کہ پاکستان سقوط ڈھاکا کا بدلہ لینا چاہتا ہے، اسی لئے پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی جاری رکھنے کا خواہشمند ہے، پاکستان کی پالیسی ہےکہ بھارت کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچایا جائے تاہم حکومت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرکے واضح پیغام دیا ہے کہ دہشتگردی اور امن مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی آرمی چیف نے اتوار کوالزام عائد کیا کہ پاکستان کشمیر میں دہشتگردی کے وحشیانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے،ہر بار ہم پاکستان سے اس پر سوال کرتے ہیں تو جواب ملتا ہے کہ یہ دہشتگرد ہیں۔ انہوں نےالزام دیا کہ پاکستان کشمیریوں کو آزادی کی امید دیکر انتہا پسندی پر راغب کرنے کی کوشش کرتا آیا ہے اور باآسانی اکثر نوجوان گمراہ بھی ہوچکے ہیں جبکہ وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ کس آزادی کے خواہشمند ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ بھار ت کی مدد سے ہونے والاسقوط ڈھاکہ پاکستان کیلئے ایک شرمناک شکست تھی اور اسی لیے پاکستان بھارت کو نقصان پہنچا کر اپنی اس شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذا کرا ت کے حوالے سے کہا کہ انہیں لگتا ہے پاکستانی فوج اور سول قیادت میں اس سلسلے میں عدم اتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مذاکرات کےلئے لازمی ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کشمیر میں دہشتگردی کو فروغ نہیں دے رہا۔

تازہ ترین