• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاگل کتوں پر مسلح افراد کی فائرنگ ،زد میں آ کر ایک بچی ہلاک ، دوسری زخمی

ہالا (نامہ نگار ) نیوسعیدآبادمیں پاگل کتوں نےلوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے شہرودیہات میں خونخوارکتوں کی بہتات سےسگ گزیدگی کےواقعات میں ریکارڈاضافہ ہوگیا ہے۔ متاثرین مسلح ہوکرمیدان میں آگئےدیہاتوں میں ایک درجن سےزائدکتوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔ نیوسعیدآباد کے نواحی گاؤں امین لاکھومیں پاگل کتوں کےتعاقب کرنے والے مسلح افراد کی فائرنگ کی زدمیں آکر دو بچیاں گولیاں لگنےسےزخمی ہوئیں۔ اسپتال پہنچنے سے قبل 5سالہ عائشہ عرف سوہنی زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےراستےمیں ہی دم توڑگئی جبکہ 6سالہ دکش بنت الھ جڑیو کو نیوسعید آباد اسپتال میں ابتدائی طبی امدادکےبعدتشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآبادمنتقل کردیا گیا۔ نیوسعیدآباد شہر میں بھی پاگل کتوں کےگروپ بچوں سمیت شہریوں کیلئے خطرہ بن گئےٹاؤن کمیٹی کی جانب سےکتامارمہم سے مبینہ چشم پوشی المیہ بن گئی ہےتعلقہ اسپتال نیوسعیدآباد میں سگ گزیدکےمریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود مطلوبہ ویکسئن دستیاب نہیں ہےشہریوں نے جلد کتامار مہم شروع کرنےکامطالبہ کیاہے۔
تازہ ترین