• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائون ون اور محکمہ آثار قدیمہ کی چپقلش ، ہیرٹیج ٹریل منصوبہ تباہ

پشاور(سٹی رپورٹر) ٹاؤن ون اور محکمہ آثار قدیمہ کی آپس میں چپقلش کے باعث ہیرٹیج ٹریل منصوبے کی سڑک تاحال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہےجس سے وہاں کی خوبصورتی ماند پڑ گئی ہے ۔ گزشتہ دنوں ٹاؤن ون اور محکمہ آثار قدیمہ نے اس کی تزئین و آرائش اور اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تاہم اب تک اس کے حوالے سے صحیح موقف سامنے نہیں آیا اور منصوبے کی سڑکیں تاحال ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے منصوبے کی خوبصورتی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور لوگوں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ اہل پشاور نے صوبائی حکومت اور ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ منصوبہ کسی بھی محکمے کے زیر انتظام ہو اس کے ذریعے اس کی دیکھ بھال کرنے سمیت تزئین و آرائش کی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔
تازہ ترین