• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری زخمی، درجن سےزائد وارداتوں میں شہری لٹ گئے

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر، نقب زنی، چوری اور خیانت مجرمانہ کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ تین کاروں اورتین مو ٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا، مزاحمت پر ایک شخص جو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔ تھانہ صدر واہ پولیس کو امجد فاروق نے درخواست دی کہ میں اسد محمود ، زاہد حسین شاہ موٹر سائیکل کا سودا کرنے کے لیے جا رہے تھے کہ جان محمد موٹر سائیکل کے ساتھ یو ٹرن پر ملا تو اچانک 6 نا معلوم موٹر سائیکل سوار آئے جنہوں نے اسلحہ کی مجھ سے 2 لاکھ روپے ، زاہد حسین شاہ سے 9 ہزار روپے ، اسد محمود سے 20 ہزار روپے جبکہ جان محمد سے 50 ہزار روپے ، 3 موبائل چھین کر فرار ہو گئے جن کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں۔ تھانہ گبنجمنڈی پولیس کو عامر ارشد نے درخواست دی کہ میں راجہ بازار دکان کرتا ہوں جس کے ساتھ پرائز بانڈ کا کام بھی کرتا ہوں رات کو دکان بند کر کے گھر چلا گیا صبح آکر دیکھا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور کائونٹر کے تالے توڑ کر کسی نامعلوم شخص نے نقد رقم و بانڈ مالیتی 5-1/2 لاکھ روپے اور 2موبائل فون چوری کر لیے ہیں ۔ تھانہ صادق آباد پولیس کو راجہ عابد اسلم خان نے درخواست دی کہ میں اور میری بھانجی سندس شاہین ناز گاڑی پر زری پیلس جا رہے تھے جب زری پیلس پہنچے تو 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے اور گاڑی میں بیٹھی سندس شاہین ناز سے پرس چھین کر فرار ہو گئے ۔ پر س میں موبائل ، نقدی 40ہزار ، ڈرائیونگ لائسنس ، اے ٹی ایم کارڈ ، جیولری 12تولے ، برتھ سرٹیفکیٹ تھے ۔تھانہ صدر بیرونی پولیس کو مرزا آصف نے درخواست دی کہ اپ کنٹری ہائوسنگ سوسائٹی میں بطور مینجر ڈیوٹی انجام دیتاہوں یہ کہ سوسائٹی میں سے عید کی چھٹیوں کے درمیان بشارت اور اسکا بیٹا خرم اور ادریس نے پک اپ کے ذریعے تقریباً500 فٹ فولڈنگ پائپ ، 100 جوائنٹ اور تقریباً200سریا کے ٹکڑے چوری کر کے لے گئے ہیں۔ تھانہ نصیر آباد پولیس کو محمد کامران نے درخواست دی کہ میں اور فیملی گھر میں موجود تھا کہ 4 افراد گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر 11 لاکھ روپے ، طلائی زیورات ، 2موبائل چھین کر کارپر فرار ہو گئے۔ تھانہ ریس کور س پولیس کو ڈاکٹر ملک محسن یوسف نے درخواست دی کہ کسی نامعلوم شخص نے میرے گھرکے تالے توڑ کر زیورات ، گھڑیاں اور پرفیوم چوری کر لیے۔تھانہ ائرپورٹ پولیس کو شہزاداقبال نے درخواست دی کہ میں اور میرا ڈرائیورعبدالمالک اور میرے دوست ساجد عباس اقبال حسین اپنی اجمیری ٹینٹ سروس کی دوکان میں موجودتھے کہ 1شخص نامعلوم دوکان میں آیا اور مجھ سے گاڑی بکنگ پر لیکر گیا جس پر میرا ڈرائیورعبدالمالک ساتھ گیا جوکہ مجھے اطلاع ملی کہ آپ کا ڈرائیورزخمی حالت میں بی بی ایچ میںموجودہے جس پر ہسپتال پہنچا تو عبدالمالک نے بتایاکہ نامعلوم شخص نے مجھ سے گاڑی چھینے کی کوشش کی تو میری مزاحمت پر مجھے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور مجھ سے گاڑی بالا ،موبائل،پرس چھین کر فرارہوگیا۔ادھر تھانہ نیوٹائون کے علاقہ سے عزیز کی کار، نجم کی کار، تھانہ گو جر خان کے علاقہ سے قاضی عدنان کا موٹر سائیکل ،تھانہ سول لائن کے علاقہ سے شاہد محمود کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا ۔ تھانہ مارگلہ کے علاقے ای ایٹ سے محسن علی کا موٹرسائیکل آر آئی وی 6044 چوری ہوگیا۔ تھانہ کورال کے علاقے ترلائی میں تین مسلح موٹرسائیکل سوار محمد عاقب سے موبائل اور نقدی چھین کر لے گئے۔ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے پمزہسپتال سے سعید سلیم کاموبائل چوری کرلیاگیا، ترنول پولیس نےراجہ اخلاق کی رپورٹ پر بابرآفتاب کے خلاف گاڑی غائب کرنے پر خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ کوہسار پولیس نے شاکر سلمان کی رپورٹ پر محمد عثمانی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا ۔ تھانہ مورگاہ پولیس کو فرحان علی نے درخواست دی کہ میں اور میری فیملی گاڑی پر جا رہے تھے کہ تین گاڑیوں میں سوار محمد جنید رفاقت ، محمد وسیم ، شہزاد خرم اور6 نامعلوم افراد نے مجھے ڈرا دھمکا کر مجھ سے میری کار چھین لی اور فرار ہو گئے۔ تھانہ صادق آباد پولیس کو راجہ اشتیاق احمد نے درخواست دی کہ وقاص اسحاق نے مجھ سے رقم 15 لاکھ روپے بطور امانت لی جب واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے تحریری اشٹام اور چیک مالیت 15لاکھ روپے کا دیا جو ڈس آنر ہو گیا ۔ جس کی گارنٹی اس کے سسر محمد حنیف نے لی تھی ۔ تھانہ ویسٹریج پولیس کو محمد ناصر نے درخواست دی کہ عبدالعزیز نے 1 چیک مالیت ساڑھے دس لاکھ دیا جو ڈس آنر ہوگیا ۔
تازہ ترین