• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادیانی اسلام پاکستان اور آئین کے باغی ہیں، تنظیم اسلامی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا کہ قادیانی اسلام ریاست پاکستان اور آئین کے باغی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں جو گندرناتھ منڈل، جسٹس کارنیلئس، جسٹس بھگوان داس جیسے غیر مسلم بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہے ہیں م گر ان کیخلاف کسی سطح پر بھی مسلمانوں نے احتجاج نہیں کیا کیونکہ وہ خود کو اقلیت اور غیر مسلم تصور کرتے تھے اور اس حیثیت سے وہ ہمارے آئین کا بھی احترام کرتے تھے مگر قادیانی خود کو اقلیت تسلیم نہیں کرتے بلکہ اُلٹا وہ جھوٹے نبی مرزا غلام احمد کی نبوت کا انکار کرنے والوں یعنی مسلمانوں کو کافر سمجھتے ہیں ان کی تاریخ پاکستان سے غداریوں اور بغاوتوں سے بھری پڑی ہے انہوں نے نہ صرف قیام پاکستان میں روڑے اٹکائے بلکہ تقسیم کے وقت بھی گورداسپور کے علاقے میں بھارت کی حمایت کرکے کشمیر کا مسئلہ کھڑا کردیا اسی طرح انہوں نے پاکستان کی منتخب حکومتوں کیخلاف بغاوتیں کیں پنڈی سازش کیس میں وہ ملوث تھے پھر انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کے لئے بھی ہر ممکن کوشش کی لہذا ان سب چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کوئی محب وطن پاکستانی یہ نہیں چاہے گا کہ کوئی قادیانی کسی بھی عہدے پر فائز ہو۔
تازہ ترین