• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرحوم عالم خان کی جدوجہد یاد رکھی جائیگی، پشتونخوا ایس او

کوئٹہ (آن لائن)پشتونخوااسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری اول اور پشتونخوامیپ ضلع ہرنائی کے ضلعی سیکرٹری احمد جان نے لورالائی میں پارٹی رہنماء مرحوم عالم خان کی فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے مرحوم عالم خان کو ان کی قربانیوں ‘ جدوجہد اور خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عالم خان پشتونخوامیپ کے بانی رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نے انتہائی مشکل حالات میں عوام اور سیاسی کارکنوں کو منظم کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا مرحوم کی جدوجہد و قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی اس موقع پر سید مذمل شاہ ‘ حاجی دوران خان حفیظ شاہ مالک خان ناصر ‘ قیوم خان ملازئی اور یونس خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
تازہ ترین