• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں انوکھا اجلاس، صرف خواتین وزراء نے شرکت کی


کینیڈا کے شہر مانٹریال میں 18 ملکوں کے وزراء خارجہ کا اجلاس ہواجس میں شرکت کرنے والی تمام خواتین وزراء تھیں۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ کریسٹیا فریلانڈ نے کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔

دو روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں سیاسی محاذوں پر خواتین کی رسائی میں مشکلات، اقتصادی اور سماجی مسائل اور ہمارے معاشروں میں خواتین کی ترقی کے امکانات، لیڈنگ مراکز میں خواتین کی نمائندگی، جمہوریت کا فروغ، امن وآشتی کا فروغ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام جیسے موضوعات سر فہرست تھے۔

اجلاس میں فری لانڈ اور موگرینی کے علاوہ 17 ممالک انڈورا، بلغاریا، کوسٹاریکا، کروشیا، جمہوریہ ڈومینکین، گھانا، گوئٹے مالا، ھنڈورس، انڈونیشیا، کینیا، نامبیا، ناروے، پاناما، جنوبی افریقا، روانڈا، سانٹا لوسیا اور سویڈن کی وزراء خارجہ نے شرکت کی۔

تازہ ترین