• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ اکاؤنٹ کا نام تبدیل


دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ اکاؤنٹ کا ٹائٹل تبدیل کرکے سپریم کورٹ آف پاکستان اینڈ وزیر اعظم پاکستان ڈیم فنڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے4رکنی بنچ نے دیامر بھاشا اور مہمندڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا اس حوالے سےکہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی مجھ سے اجازت لی تھی، بنچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی جو کہ ضروری ہے ۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے رقم آنی چاہیے کوئی پرسنیلٹی ایشو نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے دادو سندھ میں نائی گچ ڈیم کی تعمیر سے متعلق نوٹس جا ری کردیے۔

درخواست گزار رشید اے رضوی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نائی گج ڈیم میں بلوچستان کے پہاڑوں سے آنے والا پانی ذخیرہ ہونا ہے۔

ڈیم فنڈ کا نیا ٹائٹل حکومت نے پی ایم سی جے فنڈ رکھا تھا۔

تازہ ترین