• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : سرکاری گاڑیاں چھینے والے ملزم کے سنسنی خیز انکشافات

کئی سرکاری گاڑیاں چھین چکا ہوں،حکومتی گاڑیاں چھینی اور چھنوائی جاتی ہیں ،کراچی میں سرکاری گاڑیاں چھیننے میں ملوث گرفتار ملزم عطااللہ کا سنسنی خیز انکشافات پر مبنی ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا ہے ۔

ملزم کے مطابق وہ کئی سال سے سرکاری گاڑیاں چھیننے کے کام میں ملوث ہے ،سرکاری گاڑی چھیننے میں گاڑیوں کے ڈرائیور بھی مخبری کرتے ہیں ،کراچی سے گاڑی چھین کر خضدار میں فروخت کی جاتی ہیں ۔

ملزم کے اعترافی بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ سرکاری گاڑیوں میں ٹریکرنہیں ہوتا، اس لیےچھینتےیاچوری کرتےہیں،سچل کے علاقےسےچھینی گئی سرکاری کار ڈرائیور انور بروہی نے خود چھنوائی تھی۔

ملزم نے مزید کہا کہ انوربروہی سرکاری ادارےمیں بطور ڈرائیور ملازمت کرتاتھا، کئی سال تک کراچی سے سرکاری گاڑیاں چھینی اورخضدارمیں فروخت کیں۔

عطا اللہ نے یہ بھی کہا کہ فروری2012ءمیں جوہرچورنگی سے سفیدسرکاری گاڑی چھینی اورفروخت کی،2013ءمیں گلشن اقبال، درخشاں ڈیفنس اور عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے سرکاری گاڑیاں چھینیں اور بیچ دیں،2014 میں بھی 2 سرکاری گاڑیاں چوری کیں اور بیچ دیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عطامینگل کے 2 ساتھی سرکاری ڈرائیورانوراورنصیرپہلےسےگرفتارہیں۔

تازہ ترین