• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فلم’ کیک‘ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں پیش کرنے کیلئے منتخب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فلم کیک کو امریکہ میں منعقدہ ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں پیش کرنے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے ۔ یہ 13واں ساؤتھ فلم فیسٹول مسلسل 25 روز تک امریکہ میں جاری رہے گا ۔ جس میں دنیا بھر سے منتخب فلمیں دکھائی جائیں گی۔ فیسٹول کا آغاز آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز و ڈائریکٹر شرمین عبید کی فلم سے کیا گیا تھا ۔ اس فیسٹول میں ہر سال ہمیشہ کسی ایک ملک کو فوکس کیا جاتا ہے اس مرتبہ یہ اعزاز پاکستان کو حاصل ہوا ہے۔

تازہ ترین