• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش کردی

دبئی (نمائندہ خصوصی) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کھیلنے والے دو ملکوں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع افسوس ناک ہے ہم اس سلسلے میں ثالثی کے لئے تیار ہیں لیکنآئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے پاس کیس کی سماعت ہورہی ہے اس میں ہم مکمل غیر جانب دار ہیں۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے سائیکل میں ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف نہیں کھیلے گی، اسمیں پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی کوئی سیریز نہیں ہے، امید ہے کہ یہ تنازع حل ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے کے کیس کی سماعت یکم اکتوبر سے دبئی میں کرے گی جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی 4 رکنی قانونی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ خواجہ احمد حسان اور پی سی بی کے جی ایم لیگل ڈیپارٹمنٹ سلمان نصیر کے ساتھ دو برطانوی الیگزینڈر پینیادیس اور ابراہیم حسن پاکستان کرکٹ بورڈ کی 4 رکنی لیگل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ کیس کی سماعتمائیکل بیلوف کی سربراہی میں قائمتین رکنی غیر جانبدار کمیشن کریگا۔ دیگر ارکان میںجان پولیسن اور انبیلے بینٹ شامل ہیں۔2014 میں پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈز کے درمیان پانچ سال میں 8 سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا، جس کی بھارتی بورڈ نے پاسداری نہیں کی، اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے مابین آٹھ سیریز کھیلی جانی تھیں، جن میں 5 سیریز کا میزبان پاکستان تھا جب کہ تین سیریز بھارت میں طے تھیں۔ معاہدے کی خلاف ورزی پرپی سی بی نے بھارتی بورڈ پر ساٹھ ملین ڈالر ہرجانے کا دعوی کررکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین نجم سیٹھی اور سی او او سبحان احمد گواہ کے طور پر پیش ہوں گے۔

تازہ ترین