• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید مودودیؒ عالم اسلام کے ایک عظیم سکالر اور مفکر تھے، سابق ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی محمدعلی

برمنگھم(پ ر) سید مودودیؒ عالم اسلام کے ایک عظیم سکالر اور مفکر تھے، انہوں نے تعلیمی اور تحقیقی میدان میں کلیدی کردار ادا کیا، ان کی تربیت کے نتیجے میں جو لوگ تیار ہوئے وہ آج بھی دنیا میں مثالی طور پر دین اسلام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں۔ وہ بیک وقت ایک مصنف ، لیڈر ،ریسرچر اور اما م بھی تھے۔ انہوں نے مورثی سیاست کی بجائے جمہوریت کو فروغ دیا گیا اور خاندانی سیاست کی بجائے باصلاحیت اور دیانتدار لوگوں کی حوصلہ افزائی کی۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان خیبر پختون خواہ کے سابق ممبر اسمبلی محمد علی نے سید مودودیؒ فائونڈیشن کے سالانہ ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کی صدارت سید مودودی فائوندیشن کے سرپرست علامہ سرفراز مدنی نے کی۔ ممتا ز رہنما و تحریک کشمیر یورپ رومانیہ کے سابق صدر عابد محمد دخواجہ نے کہا کہ سید مودودی کے لٹریچر نے جدید تعلیمی اداروں میں طلبہ اور طالبات کی اسلامی تعلیمات کے مطابق رہنمائی کی۔ ان کی کتابوں کی دیگر زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں اور ان کے علم وفکر سے دنیا بھر لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں سید مودودی فائونڈیشن کے چیئرمین محمدغالب نے ہے کہ سید مودودی نے عام لوگوں کو اللہ کے دین سے روشناس کرانے اور نافذ کرنے لیے جدو جہد اور رہنمائی کی اور آسان زبان میں عام لوگوں کو اسلام کا مکمل نظام سمجھایا۔ جمعیت علماء اسلام برطانیہ کے مرکزی رہنما ختم نبوت سنٹر کے خطیب مولاناامداد الحسن نے کہا کہ ایک موقع پر صدر ایوب خان مولانا مودودی ؒسے کہا کہ علما کا سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے تو انہوں جواب دیا کہ فوج سیاست میں کیوں الجھی ہوئی ہے، تقریب سی تحریک کشمیر برطانیہ کے جنرل سیکرٹری مفتی عبد المجید ندیم، ڈاکٹر خرم بشیر، حافظ محمد ادریس ، نیاز احمد، محمد صادق کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔ نسیم فاروق اور مولانا حبیب اللہ اثری نے سید مودودی کی شان میں اپنا شاعرانہ کلام پیش کیا۔ تقریب میں سید مودودی فائونڈیشن کی مرکزی ایگزیکٹو کے ممبران برسٹر رشید مرزا، عبدالکریم ثاقب، منیر احمد رضا، تحریک کشمیر یورپ کے ڈپٹی جنرل سکریٹری فرید الدین لودھی، یوکے اسلامک مشن مڈلینڈ زون کے ناظم ضیا الحق، محمد افضل ،مولانا محمد سجاد، مولانا عبدالسلام راشدی، افتخار جگنو، ملک فضل حسین ،نائب مغل، راجہ شوکت خان ، چوہدری منظور حسین، راجہ قمر عباس، چوہدرہ لقمان، مدثر بصیر، سید مشتاق شاہ، حاجی سجاول خان، قاری محمد صدیق سمیت مختلف سیاسی ، سماجی جماعتوں کے سرکردہ رہنما اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام موجود تھے۔ تقریبکا آغاز قاری محمد طیب کی تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔
تازہ ترین