• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو بھارتی فوج کے سربراہ کی دھمکی قابل مذمت ہے، شیخ سربلند

لندن (جنگ نیوز) سماجی شخصیت شیخ سربلند نے بھارت کی افواج کے سربراہ کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فوجی جنرل کو ایسے نازیبا بیانات زیب نہیں دیتے اور لگتا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی طرف سے دوستی اور خیرسگالی کے جذبات کا جس طرح منفی جواب دیا ہے وہ مایوس کن ہے۔ بھارت کے لئے موقع تھا کہ وہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کی طرف سے بڑھایا گیادوستی کا ہاتھ تھام لیتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ پاکستانیوں میں آپس میں خواہ کتنے ہی اختلافات ہوں، لیکن جب بات وطن کے دفاع کی آئی تو پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مضبوط کھڑی ہوگی۔
تازہ ترین