• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی جیل خانہ جات نے 8 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس جیل کے تبادے اور تقرری کے احکامات جاری کر دئیے ،نوٹیفیکشن کے مطابق سینٹرل جیل کراچی سے کمال حسین شاہ تبادلہ کر کے وائی اوآئی ایس اسکول کراچی اور یہاں سے نثار بلوچ کو سینٹرل جیل مقررکر دیا گیا،سینٹرل جیل حیدرآباد سے محمد ظہیر حسین شاہ کاتبادلہ ڈسٹرکٹ جیل دادو کر کے یہاں سے خالد اسلم کو سینٹرل جیل حیدر آباد مقرر کر دیا گیا،امتیاز احمد رند کاڈسٹرکٹ جیل سانگھڑسے تبا دلہ کر کے اسپیشل جیل نارا حیدر آباد مقررکردیا ،یہاں سے سکندر علی مگسی کو ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑمقرر کر دیا ، علی حسن کھوسوکا ڈسٹرکٹ جیل بدین سے تبادلہ کر کے ڈسٹرکٹ جیل شکار پور مقرر کر کے یہاں سےپپوخان سولنگی کا تبادلہ کر کے سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹرکٹ جیل بدین تقررکیا گیا ہے ۔
تازہ ترین