• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا جنگی جنون دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے،مفتی یوسف قصوری

کراچی (پ ر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر اور متحدہ مجلس عمل کے صوبائی نائب صدر مفتی یوسف قصوری نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون دنیا کے امن کے لئے خطرہ ہے دنیا کی امن پسند قوتیں بھارت کے جارحانہ عزائم کا نوٹس لیں ۔ ملک میں اتحاد کو فروغ دیا جائے ، قوم فوج کی پُشت پر ہے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مرکز ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں علاقائی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مولانا ابراہیم طارق ، سید عامر نجیب ، محمد اشرف قریشی ، قاری خلیل الرحمن جاوید ، مولانا افضل سردار اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مفتی یوسف قصوری نے مزید کہا کہ ملک و قوم کے لئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ، انہوں نے شمالی وزیرستان میں آپریشن رد الفساد کے دوران جھڑپ میں 7 فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا ۔
تازہ ترین