• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ میں دہشت گردوں کا پولیو سیکورٹی ٹیم پر حملہ، نائب صوبیدار سرفراز شہید

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ میں مسلح دہشتگردوں نے پولیو سیکورٹی ٹیم پر حملہ کر دیا ، فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور نائب صوبیدار سرفراز موقع پر شہید ہوگئے، لیویز صوبیدار سرفراز پولیو ڈیوٹی تقسیم کرنے کے بعد پوسٹ پر واپس جا رہے تھے راستے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے ، سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا، واضح رہے کہ ضلع بھر میں پیر کے روز انسداد پولیو مہم سخت سیکورٹی انتظامات میں شروع ہوئی ۔ شہید صوبیدار سرفراز چار بہنوں کے اکلوتے بھائی اور گھر کے واحد کفیل تھے، ان کے چار بیٹے ہیں ان کے بڑے بیٹے کی عمر 15سال ہے۔شہید صوبیدار سرفراز کی نماز جنازہ لیوی لائن سول کالونی خار میں ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمود احمد خان ، اے سی نواگئی انوارالحق ، اے سی خار عارف خان یوسفزئی سمیت دیگر اعلیٰ سول آفسران اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ نائب صوبیدار کو قومی پرچم میں دفن کیا گیا۔

تازہ ترین