• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی رہائی و گرفتاری

ماسکو ( جنگ نیوز ) روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو ان کی رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری حراستی مرکز کے باہر سےعمل میں لائی گئی ، جہاں سے انہیں مرکزی ماسکو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ۔ اس طرح رواں برس جولائی کے بعد سے صدر پیوٹن کے اس ناقد کو تیسری مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے ۔ ناوالنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان پر ایک غیرقانونی احتجاجی مظاہرہ کرنے کی وجہ سے احتجاج کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔ جس کے باعث 30 د ن تک ماسکو کی جیل میں رکھا گیا تھا ۔
تازہ ترین