• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نیوز ڈیسک) رواں سال متبادل نوبل انعام انسانی حقوق، انسداد بدعنوانی اور تحفظ ماحول کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کو دیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ رائٹ لائیولی ہوڈ ایوارڈ فائونڈیشن نامی تنظیم کی جانب سے دیا گیا ہے ۔ جن کارکنوں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، ان میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم تین مقید سعودی وکلاء بھی شامل ہیں۔ انسداد بدعنوانی کے لیے کام کرنے والے دو کارکنوں کا تعلق کولمبیا اور گوئٹے مالا سے ہے جبکہ تحفظ ماحول کے لیے سرگرم دو کارکن آسٹریلیا اور برکینا فاسو سے ہیں۔ ان کارکنوں کو مشترکہ طور پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔
تازہ ترین