• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف کارروائیوں میں 9 اشتہاری،7 منشیات فروش گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 9 اشتہاری مجرموں، 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 10 لٹر شراب اور 1675گرام چرس برآمد کرلی7 ملزمان سے 1100 پتنگیں برآمد کرلیں۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم ندیم منظور کو شراب پینے کے چرم میں گرفتار کرلیا، ملزم خرم عباس سے 110 گرام چرس، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم ناصر سے 125 گرام چرس، ملزم شکیل سے 250 گرام چرس، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم نعمان سے 150 گرام چرس، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محبوب سے 1150 گرام چرس، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم بلال سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم ساجد سے پسٹل اور 04 گولیاں برآمد کرلیں۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم افتخار احمد کوجواکھیلتے گرفتار کرلیا۔ پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم مجید سے 05 پتنگ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم عرفان سے 02 پتنگیں، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم فیصل سے 01 پتنگ ، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم ساجد علی سے 520 پتنگیں، ملزم نوید احمد سے 550 پتنگیں، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم آصف سے 07 پتنگیں، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم گل حسن سے 15پتنگیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم شہزاد حسین، لیاقت علی، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم شہزاد، اختر، سبحان، اظہر، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم بشیر احمد، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم عبدالکریم کو انتہائی تیز رفتاری غفلت اور لاپرواہی گاڑی سے چلاتے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران111بغیر کاغذات /نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا۔
تازہ ترین