• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین کارکردگی پر اساتذہ کو سٹار ایوارڈ اور کیش پرائز دینے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے بہترین کارکردگی کے حامل اساتذہ کو سٹار ایوارڈ اور کیش پرائز دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ سیکرٹری سکولز پنجاب کی ہدایت پر سال میں بہترین کارکردگی دکھانےوالے اساتذہ کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے جو 5 اکتوبر کو ٹیچر ڈے کے موقع پر دئےجائیں گے ایسے اساتذہ جنہوںنے تعلیمی بورڈز کے امتحانات ، پیک کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھائی ان کو ایوارڈ سے نواز ا جائے گا ، انعام کے ونر کے فیصلہ کمیٹی کرے گی ،علاوہ ازیں سابق برس کی طرز پر بہترین ٹیچر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
تازہ ترین