• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف جلد سرجیکل اسٹرائیک کرینگے، بھارتی آرمی چیف کی نئی دھمکی

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے گیڈر بھبکی دی ہےکہ دہشتگردوں کےخلاف ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے، پاکستانی حکومت کے کنٹرول میں تمام ادارے نہیں، جب تک یہ ادارے حکومت کے کنٹرول میں نہیں آتے تب تک سرحد پر حالات نہیں بدلیں گے۔2016کی مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سرجیکل اسٹرئیک کے وقت بھارت کی تینوں مسلح افواج چوکس تھیں اور اگر سرجیکل اسٹرائیک کے دوران بات بڑھتی تو ہم جنگ کےلئے بھی تیار تھے ، انہوں نے کہا کہ اس سرجیکل اسٹرائیک کا حکم نریندر مودی نےبراہ راست دیا تھا، ہم انہیں اور مشیر قومی سلامتی اجیت دیول کو سرجیکل اسٹرائیک کی پل پل خبر دے رہے تھے، انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان سرحد پار دہشتگردی نہیں روکتا تو بھارت ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کرنے سے کترائے گا نہیں۔

تازہ ترین