• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ترقیاتی اسکیموں ، مختص رقم میں کمی کرنیکی وجوہات بتائی جائیں،سینیٹ کمیٹی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)سینیٹ قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی نے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے اسکیموں کو رواں برس کے ترقیاتی منصوبوں کی فہرست سے نکالنے اور مختص رقم میں کمی کرنے کی وجوہات طلب کر لی ہیں ، قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی آغا شاہزیب درانی کی زیر صدارت ہوا ، وزارت منصوبہ بندی کے حکام کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا ترقیاتی بجٹ کو کم کر کے 675ارب کر دیا گیا ہے ، نئے پی ایس ڈی پی سے سی پیک منصوبوں کو کوئی اثر نہیں پڑے گا، پانی ، توانائی ، فاٹا میں تعلیم اور صحت کے منصوبوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، صرف پی ایس ڈی پی سے غیر منظور شدہ ترقیاتی منصوبے نکال دیے گئے ہیں جبکہ جن منصوبوں پر اخراجات 10سے 20فیصد اخراجات ہو چکے تھے اس کو تھوڑا ایڈ جسٹ کیا ہے ، جبکہ 20فیصد سے زائد جن منصوبوں پر اخراجات کیے جا چکے ہیں ان کو نہیں چھیڑا گیا ،وزارت کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 350سے زائد غیر منظور شدہ ترقیاتی سکیموں کو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سےنکالنے کا اصولی فیصلہ ہوا، نئے پی ایس ڈی پی سے سی پیک کے کسی منصوبے کو نہیں نکالا گیا اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے نیا بننے والا پی ایس ڈی پی پیش نہیں کیا گیا جس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی کیا اتنی عجلت میں نئے بجٹ کا فیصلہ ہوا کہ پی ایس ڈی پی کی کا پی بھی ابھی تک پرنٹ نہیں کرائی جا سکی ۔
تازہ ترین