• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں زیادہ سے زیادہ ڈیم بننے چاہئیں ، چیف جسٹس

اسلام آبا د ( نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے صوبہ سندھ کے علاقہ دادو میںʼʼ نائی گج ڈیم کی تعمیر ʼʼسے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاق پاکستان ، حکومت سندھ، حکومت بلوچستان،پلاننگ کمیشن اور واپڈا کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جامع رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ ڈیم بننے چاہئیں، پانی زندگی کے بنیادی حقوق سے تعلق رکھتا ہے، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 4 رکنی لارجر بینچ نے سوموار کے روز سندھ دوست اتحاد کے سربراہ ظفر جھڈیر کی درخواست کی سماعت کی تو ان کی جانب سے رشید اے رضوی ایڈوکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ دادو کے علاقہ میں واقع اس ڈیم کے تین حصے مکمل ہوگئے ہیں جبکہ ایک حصہ رہ گیا ہے،سال 2015,16کے بجٹ میں اس کے لئے 8ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے تھے لیکن جاری نہیں کئے گئے ،جس کی وجہ سے تعمیراتی کام رکا ہوا ہے۔
تازہ ترین