• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکس اے سائیڈ ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم ناک آئوٹ مرحلے سے باہر

سکس اے سائیڈ سوکا ورلڈ کپ فٹ بال میں پاکستان کی ٹیم مسلسل دو شکست کھانے کے بعد ٹورنامنٹ کے ناک آئوٹ مرحلے سے باہر ہوگئی۔ مالڈوا نے پاکستان کوصفر کے مقابلے میں چھ گول سے زیر کیا جبکہ اس قبل کھیلے گئے افتتاحی میچ میں اسپین نےپاکستان کوصفر کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرایا۔

قومی ٹیم گروپ بی میں اپنا تیسرا اور آخری میچ رشیا کے خلاف 27ستمبر کوپاکستانی وقت کے مطابق 3بجے سہ پہر کھیلے گی۔ مالڈوا کے خلاف شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کوچ طارق لطفی نے کہا کہ مسلسل 2شکستوں سے قطع نظر پاکستان ٹیم کا 32ممالک کی ٹیموں پر مشتمل سکس اے سائیڈ سوکا ورلڈ کپ میں یورپین ٹیموں کے خلاف کھیلنا ہی اعزاز ہے۔ ہمارے کھلاڑی پہلی بار عالمی سطح کےاتنے بڑے ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں جس میں فٹ بال کی دنیا کے بڑے بڑے ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ یقینی طور پر یورپی ٹیموں کو ہم پر ہر لحاظ سے واضح برتری حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی میچز میں اسپین اور مالڈوا کے خلاف قومی ٹیم کی شکست کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں ۔ ہم اپنا آخری میچ 27ستمبر کو روس کے خلاف رسمی طورپر کھیلیں گے۔طارق لطفی کا کہنا تھا کہ ورلڈ گروپ اورٹرنک والا فیملی کی لیثررلیگس پاکستان کی ذاتی کوششوں سے پاکستان کے کھلاڑیوں کو اسپین، روس اور مالڈوا جیسی نامور یورپین ٹیموں کیخلاف کھیلنے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔

گوکہ ہم میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں لیکن قومی کھلاڑیوں کو یورپی ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے جو تجربہ حاصل ہوا ہے اس کا وہ مستقبل میں بہتر استعمال کریں گے۔اسپین کیخلاف 5-0اور مالڈوا سے 6-0کی شکست سے دلبرداشتہ ہونے کی نہ آفیشلز اور نہ ہی کھلاڑیوں کو ضرورت ہے ۔ انہیں اپنے حوصلہ بلند رکھنا چاہیے کیونکہ انکا مقابلہ دنیا کی عظیم ٹیموں سے تھا۔

منیجرزیب خان کا کہنا تھا انٹرنیشنل فٹبال میںیہ ہماری ابتدا ہے اور انشاء اﷲ ہم مثبت سمت میں پیشرفت کریں گے۔ہمارے کھلاڑی پہلی بار یورپ کی سرزمین پر میگا ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں ان کی کوششیں درست سمت میں جاری رہیں تو کوئی وجہ نہیں ہم مستقبل میں یورپی ٹیموں سے مقابلہ نہ کرسکیں۔

تازہ ترین