• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں خطرناک بُل رائیڈنگ مقابلوں کا انعقاد

جا نوروں کوسُدھا نا کو ئی آسان کا م نہیں کیو نکہ جب یہ آپے سے با ہر ہو جا ئیں تو کسی کے قابو میں نہیں آتے ۔فرانس میں بھی اپنی نوعیت کے ایک ایسے ہی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔

اس مقابلےمیں خطروں کے کھلاڑی غصیلے اور خطرناک بیلوں کو قابو میں کرنے اور ان پر سوار ہونے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔


مقابلے میں حصہ لینے کے لیے کئی بہادر اور جانبازبُل رائیڈرز میدان میں آئے اور مضبوط پنجرے میں کھڑے بیل پر پر سوار ہونے کی کوشش کرتے دکھائی دیے ۔

اس دوران بیل کا پنجرا بھی کھول دیا جاتااور بیل میدان میں نکلتے ہیں اپنے سوار کو زمین پر پٹخ دینے کی کوشش کرتا۔

بل رائیڈنگ کے خطرناک مقابلے میں کئی سوار زخمی بھی ہوئے اورکئی تو زیادہ وقت تک بپھرے بیل پر سوار رہ کر ججز اور شائقین کو حیران کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ 

تازہ ترین