• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں19قیراط کا نایاب گلابی ہیرانمائش کیلئے پیش کردیا گیا

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی دار الحکومت لندن میں 19 قیراط کا نایاب گلابی ہیرا نیلامی سے قبل نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا۔ Pink Legacy نامی یہ گلابی ہیرا دنیا کے سب سے قیمتی ہیروں میں سے ایک ہے جسے 13نومبر کو جنیوامیں نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا۔نیلامی سے قبل یہ گلابی ہیرا ہانگ کانگ اور نیویارک میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس ہیرے کی قیمت تقریباً 50ملین امریکی ڈالرتک ہے جبکہ منتظمین اس کی ریکارڈ قیمت لگنے کی توقع ہے۔
تازہ ترین