• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کے بغیر پاکستان کی معیشت کا مستقبل خطرے میں ہے، زبیر شاہین

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل مڈلینڈ کے چیئرمین محمد زبیر شاہین نے کہا کہ نریندر مودی اور بھارت کے آرمی چیف جب پاکستان کو کوئی دھمکی دیتے ہیں تو پاکستان کے حکمرانوں کو کشمیر اور کشمیر بھارتی مظالم بھی یاد آجاتے ہیں۔ پاکستان کا سارا پانی کشمیر سے آتا ہے، بھارت دریائوں پر ڈیم بنا رہا ہے، کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو بھارت پاکستان کا پانی بند کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان کی معیشت کا مستقبل خطرے میں ہے اور اپنے قومی مفادات کو مسئلہ کشمیر کے ساتھ وابستہ کیا جائے۔ ستر برس سے پاکستان میں ایسے لوگ مسلط ہیں جنہوں نے بھارت سے آنکھیں نہیں ملائیں، وقت آ گیا ہے کہ بھارت کو دو ٹوک الفاظ میں بتانا ہوگا کہ اب مذید برداشت نہیں کیا جا سکتا اور پا ک بھارت تعلقات کا سارا دارومدار مسئلہ کشمیر کے ساتھ وابستہ ہے۔ بھارت کے بارے میں نرم پالیسوں اور معذرت خواہانہ رویے کی وجہ سے بھارت بار بار دھمکیاں دیتا ہے۔ پاکستانی قیادت کو جرات کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
تازہ ترین